ابر دریا بار
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ایسا بادل جس کے برسنے سے ندی نالے بھر جائیں، بہت برسنے والا بادل۔ ہماری لوح دل سے دھوئے گا کیا حرف توبہ کو اٹھا ہے محتسب کیوں ابر دریا بار کیا باعث ( ١٨٨٢ء، صابر، ریاض صابر، ٧٩ )
اشتقاق
فارسی زبان کے تین الفاظ سے مرکب ہے۔ مرکب توصیفی ہے۔ 'ابر' کے ساتھ 'دریا' اور 'بار' لگائے گئے ہیں۔ 'دریا' اسم جامد ہے اور 'بار' 'باریدن' مصدر سے فعل امر ہے۔ اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی استعمال ہوتا ہے۔
جنس: مذکر